جوڈیشل کمیشن اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ایوب ترین کو فارغ کردیا گیا

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ایوب ترین کو فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریت رائے سے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے آج دو الگ الگ اجلاس ہوئے، دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز جسٹس راجہ امین منہاس، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *