صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ، 11 پاکستانی بھی یرغمال

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، اونر 25 نامی جہاز میں11 افراد پر مشتمل پاکستانی کریو بھی موجود ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز پر 21 اپریل کو قزاقوں نے حملہ کیا، وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔

کریو کے خاندانوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قزاقوں سے بات چیت کر رہا ہے۔

Check Also

ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے،کے پی میں آئین کے تحت اقدام کیا گیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے غیر ملکی نمائندوں کو بریفنگ دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *