کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہونے لگی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 685 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2900روپے کی کمی سے 4لاکھ 90ہزار 862روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2486روپے گھٹ کر 4لاکھ 20ہزار 835روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے کی کمی سے 7ہزار 957 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 122روپے کی کمی سے 6ہزار 821روپے کی سطح پر آگئی۔
THE PUBLIC POST