کراچی کی سڑکیں کب بنیں گی؟قومی ویمن کپتان بھی شہر کی ابتر صورتحال سے پریشان

کراچی: شہر قائد میں سڑکوں کی خستہ حالی نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ قومی اسٹارز کو بھی پریشان کردیا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے بھی کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنی تشویش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فاطمہ ثناء کو سماجی رہنما ظفر عباس سے یہ سوال کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کی اتنی آواز ہے، آپ بتائیں کہ کراچی کی سڑکیں آخر کب بنیں گی؟

اس پر ظفر عباس نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھا کر پہلے ہی کافی ذلیل چکے ہیں، اب اس سوال کا جواب خود کراچی کے عوام کو دینا ہوگا کہ سڑکیں کب بنیں گی۔

واضح رہے کہ شہر میں سڑکوں کی خراب حالت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جگہ جگہ گڑھوں کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *