دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی مرکزی لائن متاثر ہو گئی، جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں خلل پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا، جہاں بجلی کی بندش کے باعث نظام دباؤ کا شکار ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیک پریشر کے نتیجے میں دو اہم لائنیں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد واٹر کارپوریشن کے سینئر افسران اور انجینئرز موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامی بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق بحالی کے اقدامات جاری ہیں اور جلد نظام کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Check Also

سرگودھا: سوتیلے چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کردیا

سرگودھا: تھانہ میانی کی حدود میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *