متنازع گانے کا کیس: سنجے دت کی معذرت، 50 بچیوں کے تعلیمی اخراجات کی یقین دہانی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے متنازع گانے کے بول سے متعلق کیس میں معذرت کرتے ہوئے سماجی اقدام کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت نیشنل کمیشن برائے خواتین کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انہیں گانے “سرکے چنر تیری سرکے” میں مبینہ نازیبا اور غیر مناسب مواد کے حوالے سے جاری سمن پر طلب کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ گانے کے بول، ترجمے اور حتمی پیشکش پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں تھا اور وہ محض بطور اداکار معاہدے کے تحت اپنی کارکردگی تک محدود تھے۔

اداکار نے کمیشن کے روبرو غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے خواتین کے احترام اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ناگپور میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی 50 بچیوں کی تعلیم کے اخراجات آئندہ تعلیمی سال کے لیے خود برداشت کریں گے، جبکہ اس پیش رفت کی رپورٹ تین ماہ کے اندر جمع کرائی جائے گی۔

Check Also

آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں آم کھانے کے بعد بیمار ہونے والے ایک ہی خاندان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *