جناح اسپتال میں واش روم میں بچے کی پیدائش کی ویڈیو وائرل،انتظامیہ نے الزامات مسترد کردیے

اسپتال انتظامیہ کا مؤقف، بچہ لیبر روم میں پیدا ہوا، سوشل میڈیا دعوے بے بنیاد ہیں

جناح اسپتال کراچی میں بچے کی پیدائش سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

وائرل ویڈیو میں متاثرہ خاتون اور اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل ڈاکٹرز سے چیک اپ اور طبی امداد کی درخواست کرتے رہے، تاہم چار گھنٹے تک کسی نے مناسب توجہ نہیں دی۔ خاتون کے مطابق شدید تکلیف کے دوران اس نے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش واش روم میں نہیں بلکہ لیبر روم میں ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کو رات 2 بج کر 50 منٹ پر صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو پی ایچ آئی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گائنی ایمرجنسی میں فوری معائنہ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مریضہ ہائی رسک کیس تھی، جسے 16 یونٹس خون اور ایف ایف پیز فراہم کیے گئے جبکہ مزید نگرانی کے لیے آبزرویشن میں رکھا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے۔

Check Also

عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا ہے حکومت نے مشکل حالات میں بھی عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *