کراچی کی ماڈل کریمنل کورٹ جنوبی نے ٹک ٹاکر مسکان اور دیگر تین افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عبدالرحمٰن عرف شوٹر اور سویرا کو شواہد کے فقدان اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
سماعت کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ فروری 2021 میں گارڈن کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مسکان، صدام، ریحان اور عامر جاں بحق ہوئے تھے۔
دفاع کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی طور پر مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا اور مرکزی گواہ بھی ان کی شناخت کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مرکزی گواہ کا تاخیر سے سامنے آنا اور شناخت نہ کر پانا کیس کو کمزور بناتا ہے، جبکہ ملزم سے اسلحہ کی برآمدگی بھی مشکوک حالات میں ہوئی۔
عدالت نے مزید کہا کہ فوجداری قانون کے تحت شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے، لہٰذا ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔
THE PUBLIC POST