بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے نواز شریف اور شہباز شریف کا فراڈ کیس میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد، نواز شریف اور شہباز شریف نے آن لائن فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جہاں عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت 5 مئی تک منظور کر لی۔

عدالت نے فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا اور فریقین کو دلائل کی تیاری کی ہدایت بھی جاری کی۔

دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور ضلع بہاولنگر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *