25 کلو واٹ یا کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم صلاحیت والے سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی خصوصی ہدایت پر سامنے آیا، جس کے بعد پاور ڈویژن نے نیپرا کو باضابطہ خط ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ چھوٹے سولر صارفین کے لیے لائسنسنگ کی شرط واپس لی جائے۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا نے پاور ڈویژن کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے 25 کلو واٹ یا اس سے کم سولر سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل وزارت توانائی کی جانب سے سولر سسٹم نصب کرنے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا لائسنس کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم اب اس پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا لائسنس سے متعلق ریگولیشنز ریگولیٹری ادارے کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ان پر عمل درآمد کی پابند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات کو لائسنسنگ سے جوڑنا درست نہیں۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *