مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا رخصت کیا۔

عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان ہوئے جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتارہی ہیں کچھ سمجھار ہیں جب کہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FqMw6yaro-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

Check Also

این سی سی آئی اے کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کو پہلا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹ : عمران خان )نیشنل سائیبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *