تعلیمی امور کی آن لائن منتقلی کی افواہوں کی تردید

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر نے تعلیمی امور کی آن لائن منتقلی کی افواہوں کی تردید کردی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا آن لائن منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

رانا سکندر نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہیں گی، وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش یا آن لائن منتقلی کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *