چین:ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلرز نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے کم از کم دو میڈلز یقینی بنا لیے ہیں۔ انعام بٹ اور اسد اللہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

80 کلوگرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں بھارت جبکہ سیمی فائنل میں میزبان چین کے حریف کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

90 کلوگرام میں انعام بٹ نے بحرین اور منگولیا کے پہلوانوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں دونوں پاکستانی ریسلرز کا مقابلہ ایران کے کھلاڑیوں سے ہوگا۔

دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ سیمی فائنل میں بھارت سے ہار گئے اور اب وہ برانز میڈل کے لیے کرغزستان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 31 رنز سے ہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *