پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 221 رنز اسکور کیے۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی سنچری اسکور کی، جبکہ کوشل مینڈس 41 اور محمد حارث 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 151 رنز تک محدود رہی۔ سمیر منہاس 44 اور محمد محسن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عماد وسیم کے 22 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 جبکہ صفیان مقیم اور محمد باسط نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے ساتھ پشاور زلمی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اب فائنل تک رسائی کے لیے ایلیمنیٹر 2 کھیلنا ہوگا۔

Check Also

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی صالح محمد گوٹھ میں کارروائی،زیرِ زمین ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد،

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھالیہ اور انڈین گٹکے کی غیر قانونی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *