قومی ایئرلائن کی نجکاری متنازع، پیپلز پارٹی کا وائٹ پیپر منظرِ عام پر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کو غیرشفاف اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے وائٹ پیپر جاری کردیا، جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اہم ائیرپورٹس سے متعلق فیصلوں کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

چوہدری منظور احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نجکاری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور نہ ہی پارلیمنٹ یا مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی گئی۔

ان کے مطابق پی آئی اے کے اثاثوں اور جہازوں کی فروخت میں شفافیت نہیں برتی گئی اور حکومتی سطح پر تفصیلات بھی مکمل طور پر سامنے نہیں لائی گئیں۔

پی پی پی رہنما نے مزید الزام لگایا کہ نجکاری کے عمل میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اور بعض نجی کمپنیوں کو غیرمعمولی فائدہ پہنچایا گیا۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *