وزیرِ اعظم نے “اپنا گھر اسکیم”کا باضابطہ آغاز کر دیا،منصوبے کی خود نگرانی کا اعلان

اسلام آباد میں شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور اعلان کیا کہ وہ خود اس منصوبے کی نگرانی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ اس کا دائرہ کار چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلا ہوگا۔

انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق قرضوں کا اجرا یقینی بنائیں، بصورت دیگر غفلت پر کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے دیے جائیں گے، جبکہ آئندہ چار برسوں میں اس ہدف کو بڑھا کر 5 لاکھ گھروں تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت 10 مرلے تک کے گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی اور مجموعی طور پر 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے، جبکہ منصوبے کا کل حجم 3.2 کھرب روپے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو رہائش فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام عام آدمی کو اپنی چھت مہیا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Check Also

علاقائی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد گوادر بندرگاہ پر بحری آمدورفت میں تیزی

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *