پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 3,445 پوائنٹس بڑھ کر1,66,439 پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 64 ہزار 713 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 874 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *