ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا ،معرکہ حق میں جو ہوا وہ پاکستان ہی نہیں ہندوستان کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے، بھارت یہ مانے یا نہ مانے وہ الگ بات ہے۔
ہندوستان نے کئی دہائی سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں ،معرکہ حق کے وقت ہمارے سوالات آج بھی ہیں ، آج بھی ہندوستان سے لے کر عالمی برادری سوال کررہے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی سیاسی و عسکری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی پروفیشنل ملٹری کو سیاسی گندگی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاست دان، سیاست دان کم اور جنگجو زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی ہندوتوا کے نعرے لگا رہا ہے تو کوئی اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں اور منی پور کے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، جبکہ خطے میں اشتعال انگیزی کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھارت کو ایک ہی نصیحت ہے کہ سچ بولنا سیکھیں۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔
THE PUBLIC POST