پشاور:خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔
ٹیلر ماسٹر کی بیٹی قندیل مرتضیٰ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گولڈ میڈلز حاصل کیے، جبکہ مقدس نے 10 اور سبین نے 7 گولڈ میڈلز جیت حاصل کیے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جب طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا جب طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے والد بھی ان کے ساتھ کھڑے رہے، 17 میڈلز حاصل کرنے والے قندیل کا تعلق ہری پور سے ہے اور ان کے والد ٹیلر ماسٹر ہیں۔
انہوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی دوسری بیٹی بھی خیبر میڈیکل کالج میں ہے جبکہ انکی ایک بیٹی ایف آئی اے میں گریڈ 17 میں آفیسر ہیں اور ایک بیٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو اسلام اباد میں نوکری کر رہی ہیں جبکہ ایک بیٹے نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اسی طرح مقدس نے 10 میڈلز لیے جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ان طالبات کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، لگن اور علمی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ دیگر طالبات کے لیے بھی ایک بڑی مثال اور حوصلہ افزائی ہے۔
THE PUBLIC POST