کراچی: غیر قانونی فارن کرنسی کی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار

کراچی میں غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کھارادر میں کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے 37 لاکھ روپے اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے۔

ملزم نے اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا ہے۔

زیرِ حراست ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Check Also

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے ایسے فائدےجو آپ کو حیران کر دیں گے

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کا رواج صدیوں پُرانا ہے، لیکن جدید دور میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *