احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر کو ’’جنریشن زی کی بابرہ شریف‘‘ قرار دے دیا

پاکستانی اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو ماضی کی لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کا جدید دور کا عکس قرار دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اپنے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکار غلام محی الدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے کہا کہ اگر کلاسک فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو ہانیہ عامر اس میں بابرہ شریف جیسے کردار کے لیے موزوں انتخاب ہو سکتی ہیں۔

ان کے مطابق ہانیہ کی معصوم شخصیت، دلکش انداز، اور جین زی اپیل انہیں بابرہ شریف کی یاد دلاتی ہے۔ غلام محی الدین نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ میں بابرہ شریف جیسی توانائی اور باڈی لینگویج موجود ہے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں اداکاراؤں کے انداز کا موازنہ شروع کر دیا ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *