مشرق وسطیٰ کشیدگی ،پاکستان نے جون کیلئے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کرلئے

    اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے ہیں۔

    وزارتِ پیٹرولیم حکام کےمطابق جون کیلئے 446 میٹرک ٹن خام تیل محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کا بھی بندوبست کر لیا گیا۔

    حکام کاکہنا ہےکہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 12 دنوں کیلئے JP-8 فیول کےذخائربھی محفوظ کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سپلائی متاثر نہ ہو،جون کے لیے ابھی تک 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق جنگ رکنے کے بعد پاکستان توانائی سیکیورٹی پر طویل المدتی پلان پر کام کرے گا

    Check Also

    کے ایم سی ملازمین کاپینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ پر احتجاج

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ میں …

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *