اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بحری دفاع، پیشہ ورانہ تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ناگزیر ہیں جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی اور سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے۔
THE PUBLIC POST