نیو کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، قربانی کے 4 جانور زخمی ایک جانور کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ذبح کرنا پڑا

نیو کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے دوران قربانی کے 4 جانور زخمی ہوگئے جبکہ ایک جانور کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ذبح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کی۔ واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دو شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی، جس پر ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران گلی میں موجود قربانی کے جانور زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں 4 جانور زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ایک جانور کی حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ذبح کرنا پڑا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Check Also

کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *