’دلہن نے دولہے کو زمین پر پٹخ دیا‘

شادی کے دن کو خاص بنانے کے لیے دولہا اور دلہن نے ریسلنگ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک شرط بھی عائد کردی۔

چین کے صوبے گوئزوہو کے علاقے زونیی سے تعلق رکھنے والے دلہا ہی ین شینگ جو پروفیشنل ریسلر بھی ہیں، دولہے نے شادی کے دن دلہن کے ساتھ انوکھے مقابلے کا پلان بنایا جس کی خاص بات یہ تھی کہ ہارنے والا زندگی بھر گھر کے کام کاج کرے گا۔

شادی کے دن اسٹیج کے بجائے ریسلنگ رنگ سجایا گیا اور بڑی اسکرین پر دولہا اور دلہن کے پوسٹر آویزاں تھے۔

نوبیاہتا جوڑے نے بیسٹ آف تھری مقابلہ کیا اس دوران مہمانوں نے بھی خوب دلچسپی دکھائی اور دونوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے۔

دلہن نے مقابلے میں آسانی سے دولہے کو زمین پر پٹخ دیا اور مقابلہ جیت لیا جس کے بعد اب دولہے کو زندگی بھر کے لیے گھر کے کام کاج کو دیکھنا ہوگا۔

بعدازاں دولہے نے میڈیا سے کہا کہ مقابلوں میں شریک تمام افراد تربیت یافتہ تھے اور ہمارے تحفظ کو ترجیح دی گئی، یقیناً مجھے ہارنا ہی تھا میں کبھی بھی اہلیہ کو کام کرنے نہیں دوں گا۔

Check Also

امریکی ریاست سان ڈیاگو میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، تین افراد ہلاک

سان ڈیاگو:امریکی ریاست سان ڈیاگو کی مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *