نیو کراچی میں موبائل فون کی دکان میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سندھی ہوٹل بکرا پیڑی کے قریب ایک موبائل فون کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد مزید پھیلاؤ کو روک لیا گیا۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Check Also

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *