کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیش رفت

کراچی:سندھ پولیس نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزمہ کے ساتھی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصول اور منتقل کرتے تھے۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان پر نارکوٹکس ٹریفکنگ اور مالیاتی لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے لہٰذا کیس میں سائبر اور بینکنگ ٹرانزیکشنز شامل ہونے کی وجہ سے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔

کراچی پولیس نے باقاعدہ انکوائری شروع کرنے اور ایف آئی اے افسران کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔

خط کے متن کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ، ناجائز اسلحہ اور قتل کی دفعات کے تحت کیسز زیر تفتیش ہیں۔

Check Also

کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *