کراچی: بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے نیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم زاہد کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بھتہ وصولی کے لئے اپنے گروہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا، ملزمان بھتے کی پرچی دیتے وقت برقع پوش خاتون کا استعمال کرتے تھے۔

حال ہی میں ملزم اور اس کے ساتھیوں نے نیو کراچی میں صادق ٹریڈرز اور حیدر آبادی سویٹس اینڈ بیکرز کو بھتے کی پرچیاں دیں جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا گیا۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو بمع اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Check Also

سونے کے عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نرخ گر گئے، چاندی کی قیمت برقرار

کراچی:سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی جب کہ چاندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *