اسرائیلی حراست سے رہائی،سعد ایدھی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی: Edhi Foundation کے کارکن اور سماجی رہنما سعد ایدھی اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ائیرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، فیصل ایدھی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنان نے پھول پیش کیے اور سعد ایدھی کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی کارروائی کے بعد سعد ایدھی سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بعد ازاں مختلف سفارتی اور انسانی حقوق کی کوششوں کے نتیجے میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

سعد ایدھی کی وطن واپسی پر سماجی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے کارکنان نے اس موقع کو انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے عزم کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *