شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی صالح محمد گوٹھ میں کارروائی،زیرِ زمین ٹینک سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد،

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھالیہ اور انڈین گٹکے کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی چھالیہ کا وزن 2 ٹن 300 کلوگرام سے زائد ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فرار ملزم اس چھالیہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے والا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بین الصوبائی چھالیہ اسمگلنگ گینگ کا اہم کارندہ ہے اور عرصہ دراز سے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کیلئے زیرِ زمین پانی کے ٹینک کے اوپر مٹی ڈال رکھی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سچل پولیس نے سمیرا چوک اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی سپلائی میں ملوث ملزم محمد عاشر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی گاڑی سے انڈین گٹکا “صفینہ” کے 97 پیکٹ برآمد کیے گئے جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبر BHD-902 کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Check Also

عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں اور ہرے مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دکانداروں کے مطابق ٹرانسپورٹ اخراجات اور طلب بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں ہرے مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *