کراچی میں شدید گرمی سے رات کا درجہ حرارت بڑھ گیا، آج بھی گرم دن متوقع

کراچی:شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث رات کا درجہ حرارت بڑھ گیا جبکہ آج بھی گرم و مرطوب دن متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، اس وقت مغرب اور جنوب مغرب (سمندر) کی جانب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب موسم بیشتر وقت مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ میں دادو سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں رہا جہاں کم سے کم پارہ 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *