کراچی میں آلائشیں سڑکوں پر پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد افراد گرفتار

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدعیت میں مقدمات درج، آلائشوں کی چیر پھاڑ پر کارروائی

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر پھیلانے اور چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائیاں صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کو تعفن و آلودگی سے بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ماڈل کالونی سے 4، جیل چورنگی سے 5، گلشن اقبال سے 4، جمشید کوارٹرز سے 2 جبکہ سولجر بازار اور مائی کلاچی روڈ سے بھی متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع کیماڑی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن اور دفعہ 144 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق گرفتار افراد جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر پھیلا کر ان کی چیر پھاڑ میں مصروف تھے، جس کے باعث صفائی اور صحتِ عامہ کے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔

Check Also

گلشنِ معمار میں میڈیا ٹیم سمیت شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

’’پاکستان کے ساتھ‘‘ کی ٹیم سے ویڈیو کوریج کا سامان بھی لوٹ لیا گیا، ملزمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *