ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور جوہری مذاکرات پر پیشرفت کی اطلاعات
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہمت اور جوہری مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر 93 اعشاریہ 7 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 88 اعشاریہ 9 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح مربن آئل کی قیمت بھی کم ہوکر 93 اعشاریہ 3 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس مفاہمتی یادداشت کی حتمی منظوری نہیں دی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی بہتر ہونے کا امکان پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
THE PUBLIC POST