کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری،90 ہزار ٹن کچرا منتقل

ہیلپ لائن 1128 کی 90 فیصد شکایات حل، سڑکوں پر چونے اور عرقِ گلاب کا اسپرے

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر سے اب تک 90 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جا چکا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں آلائشیں اٹھانے کا عمل دن اور رات مسلسل جاری ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں مختلف علاقوں سے آلائشیں جمع کرکے انہیں ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے قائم ہیلپ لائن 1128 پر موصول ہونے والی تقریباً 90 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ باقی شکایات پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

میئر کراچی کے مطابق آلائشیں اٹھانے کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں چونے کا چھڑکاؤ اور عرقِ گلاب کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ تعفن اور آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

Check Also

امریکا سے عید منانے کراچی آنے والا شخص شاہ فیصل کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *