کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہاز ٹکرا گئے،ایک جہاز کو نقصان

چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا ہے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات جاری ہیں

کراچی پورٹ کی حدود میں دو بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق کیبل آپریٹر جہاز ایم وی نیوا اور ایم وی پاپو کے درمیان تصادم پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایم وی نیوا کے اگلے حصے، یعنی بو، کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد متاثرہ جہاز ایم وی نیوا کو بحفاظت برتھ نمبر 5 پر منتقل کردیا گیا جبکہ ایم وی پاپو اس وقت او پی ایل پر موجود ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد کے مطابق نیوا نامی جہاز کو مرمت کے لیے پورٹ پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جہاز حادثاتی طور پر آپس میں ٹکرائے اور واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا ہے حکومت نے مشکل حالات میں بھی عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *