پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پرگڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید، ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کا مؤقف

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے سربراہ ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہوا اور کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سربراہ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مطابق حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مال برداری کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *