کراچی کے چند بڑے منی چینجرز کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے

کراچی:کراچی کے چند بڑے منی چینجرز کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں منی چینجز اور خاص طور پر کراچی کے پانچ چھ بڑے منی چینجز جن کے خلاف ماضی میں حوالہ ہنڈی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں ان کے خلاف دوبارہ تحقیقات اور گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

کراچی کے کرائم سرکل میں کئی برس قبل 2008 اور 2009 میں شہر کے تقریبا تمام بڑے منی چینجرز کے خلاف نہ صرف مقدمات درج ہوئے بلکہ وہ جیلوں میں بھی مقید رہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزیر خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے اور اس بات کی نشاندہی ہو گئی ہے کہ کراچی کے پانچ چھ بڑے منی چینجز بڑے پیمانے پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں اور کثیر رقوم کی حوالہ ہنڈی کے کام کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع کا خیال ہے کہ ملک کو درپیش مالی مسائل کے تناظر میں اس حوالے سے عنقریب ایک بڑا کریک ڈاؤن متوقع ہے۔

Check Also

بلوچستان :محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *