پاکستان نے انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ: پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

قطر میں ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے احسن رمضان اور ایران کے شاہین سبزی کے درمیان کھیلا گیا۔

احسن رمضان نے 4-1 فریم سے کامیابی حاصل کرکے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستانی کیوئسٹ کی کامیابی کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔

احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *