ایف آئی اے نے 2025 میں تقریباً 40 ہزار مسافروں کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے دوران غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 39 ہزار 786 مسافروں کو بیرونِ ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے بتایا کہ یہ کارروائیاں ایک جامع قانونی، انٹیلی جنس اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام کے تحت کی گئیں۔ ان اقدامات کا مقصد ایسے افراد کی نشاندہی کرنا تھا جو مشکوک سفری دستاویزات، غیر قانونی امیگریشن یا انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس سے منسلک ہو سکتے تھے۔

ڈی جی امیگریشن کے مطابق مسافروں کو سفر سے روکنے کا بنیادی مقصد انسانی جانوں کا تحفظ، پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک استحصال اور دھوکے سے بچانا، اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ملک کے ہوائی اڈوں اور سرحدی مقامات پر جدید نگرانی اور جانچ کے نظام کے ذریعے غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان کارروائیوں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی اور غیر قانونی امیگریشن کے رجحان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔

حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت نہ صرف شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص اور سفری دستاویزات کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے، اسی لیے اس حوالے سے سخت نگرانی اور مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

Check Also

ڈیفنس فیز 8 میں ایس ایس پی عرفان سموں کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس افسر کے گھر بھی ڈاکوؤں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *