کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سانحہ نیپا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹور کے سامنے پارکنگ فیس لینے والا کوئی نہ کوئی موجود تھا، مگر انہیں وہ کھلا مین ہول نظر نہیں آیا جس میں گر کر ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ واقعہ تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی، ایس ایس پی سمیت تمام ذمہ دار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد صوبائی قیادت نے واضح ہدایت دی ہے کہ شہر کے ہر مین ہول پر نگرانی بڑھائی جائے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بچہ مین ہول میں گرا، اُس وقت موقع پر موجود کسی نے بروقت ریسکیو نہیں کیا، جو انتظامی غفلت کا ثبوت ہے۔
وزیرِ بلدیات نے کہا کہ سانحے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
THE PUBLIC POST