کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین کرتے ہیں، صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منارہے ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی اور مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز اور قوت سے جواب دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا، ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان پُر امن ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

صدر آصف علی زرداری کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائےگا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کومسترد کرتے ہیں اور معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔

صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

Check Also

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *