کراچی، نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق ہلاک ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کے بروقت پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

Check Also

بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مزاکرات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *