صدر کے گل پلازہ میں دوبارہ آگ، سرچ آپریشن میں ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا


کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت کی مکمل تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران آج صبح ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بے ہوش ملنے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ عمارت کی مزید کلیئرنس اور حفاظتی اقدامات بھی جاری ہیں۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *