گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کے گولی مارنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل

بالی ووڈ اداکار گووندا نے ایک ریئلٹی شو میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بیان پر مزاحیہ انداز میں ردِعمل دیا ہے۔

شو کے جاری کیے گئے پرومو میں گووندا نے شو میں انٹری دی، جہاں میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے ان کا استقبال کیا۔

گفتگو کے دوران گووندا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ وہ لاک اپ ہے جو نظر آتا ہے، جو نظر نہیں آتے وہ کئی لاک اپ ہیں، میں وہاں سے آ رہا ہوں۔

اس موقع پر فرح خان نے سنیتا آہوجا کے اس بیان کا ذکر کیا جس میں انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ وہ گووندا کو سینے پر گولی مار دیتیں۔

اس پر گووندا نے ہنستے ہوئے جواب دیا ارے، میں تو جیب میں گولی لے کر آیا ہوں، انہوں نے کہا تھا کہ سینے میں مارنا چاہتی تھی، لو اب مار لو۔

یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے شو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شادی میں مشکل وقت کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن محبت کی وجہ سے میں نے رشتہ برقرار رکھا۔

انہوں نے گووندا کے ماضی میں پیش آنے والے حادثاتی فائرنگ کے واقعے پر بھی ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987ء میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے، ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔

Check Also

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *