قصور میں لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو باپ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مصطفی آباد میں محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان کو محبوبہ کے باپ نےفائرنگ سے قتل کیا۔
قصور کھڈیاں خاص کا رہائشی اکیس سالہ عرفان لڑکی سے ملنے اس کے گھر سرہالی روڈ مصطفی آباد گیا تھا، لڑکی کے باپ فرمائش علی نے دونوں کو دیکھ لیا اور موقع پر ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کی پولیس اطلاع پا کرجائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔