نجکاری کمیٹی وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری کی سفارش

اسلام آباد:کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کے لیے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کے لیے سفارش کردی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا،۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، خصوصی معاونین وزیراعظم طارق باجوہ اور بلال کیانی، وفاقی سیکریٹریز کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، نجکاری کمیشن، صنعت و پیداوار سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری وزارت نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آیہ اے سی ایل) کی نجکاری کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے اے ایچ سی کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے اس کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی ایئرلائن ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے گی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *