سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

فیصلے کے مطابق میٹرک کے نتائج 10 جولائی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کر دیئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ فیصلہ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جامعات محمد عباس بلوچ اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے بھر میں مکمل ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں منعقدہ امتحانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *