کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی،ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار

کراچی:شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ شہری مجید زخمی ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے دوران شہری سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں مجید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *