کراچی: سیف سٹی کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ، کن گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا؟

کراچی: سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

سندھ پولیس نے کراچی میں لگائےگئے سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا جس کے بعد یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کے مطابق ان میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جو فروخت ہونے کے باوجود تاحال نئے مالکان کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ نامکمل ہے یا جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے انہیں بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے مطابق بلیک لسٹ گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے اور ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے جب کہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔

سندھ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات چیک کریں اور اگر ان کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی سے قبل اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔

Check Also

ثانیہ سعید نے شادی اور معاشرتی دہرے معیار پر سوال اٹھا دیے

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شادی، سمجھوتے اور جذباتی استحصال سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *