ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،لندن کے واٹرلو برج پر کرکٹ کا میلہ سج گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل لندن کے مشہور واٹرلو برج کو کرکٹ پچ میں تبدیل کرکے وہاں پر ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کے فوٹو سیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 12 ٹیموں کی کپتان خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پل پر پہنچیں اور وہاں قائم کی گئی عارضی پچ پر مختلف کرکٹ سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ دلچسپ پروگراموں میں حصہ لیا۔

اس تقریب کو کپتانوں کا کارنیوال قرار دیا گیا جس میں شائقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران اسٹریٹ کرکٹ، تفریحی مقابلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نے پورے ماحول کو ایک رنگا رنگ میلے میں تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، بنگلادیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Check Also

آزاد کشمیر احتجاج؛ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *